سراج الحق کا شہباز شریف کو ایسا مشورہ کہ عمران خان بھی مسکرا دیں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ سیلاب میں لوگ ڈوبے نہیں بلکہ انہیں ڈبویا گیا ہے،وزیراعظم شہبازشریف چندہ مانگنے کی بجائے اپنے کاروبارمیں سے 5 ارب دے دیں۔
وفاقی دارالحکومت میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ موجودہ سیلاب میں لوگ ڈوبے نہیں بلکہ ڈبویا گیا ہے،سندھ اور بلوچستان میں ہر کسی نے کہا کہ ہمیں ڈبویا گیا ہے،سندھ کے ایک علاقے میں لوگوں کو بچانے کے لیے فوج نے ایک جگہ کٹ لگایا لیکن جب فوج چلی گئی توجاگیرداروں نے پھر کٹ بند کر دیا۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے صنعتی ترقی والے ممالک کو پاکستان کی مدد کرنے کا مطالبہ کرکے بہت اچھا کا کام کیا ہے،آئی ایم ایف ،عالمی بینک سمیت تمام بڑے ممالک پاکستان کے قرضے معاف کریں،بڑے بڑے مالدارپاکستانی کب سیلاب متاثرین کے کام آئیں گے؟اس قوم نے ہر مصیبت میں ثابت کیا ہے کہ وہ اس سے سرخرو ہوکرنکلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں