Agriculture Department of Punjab

گندم کی خریداری،پنجاب حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)گندم کی خریداری بارے پنجاب حکومت نے ایسا قدم اٹھا لیا ہے کہ کسانوں کی خوشی بڑھ جائے گی ۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پنجاب حکومت نے کسانوں سے گندم کی خریداری کے لیے نئی پالیسی مرتب کر لی ہے،جس کے تحت گندم کی خریداری اب نجی کمپنیاں کریں گی۔پنجاب حکومت نے گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی کاشت کاروں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب گندم رکھنے کے لیے نجی کمپنیوں کو سرکاری گودام فراہم کرے گا۔نئی پالیسی کے اعلان کے بعد محکمہ خوراک کے افسران میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پنجاب حکومت کی جانب سے کسانوں کی گندم کی خریداری کے عمل کو مزید فعال اور منظم بنانے کی کوشش ہے۔محکمہ خوراک پنجاب اور وفاقی حکومت محکمہ پاسکو کو بند کرنے کا فیصلہ کر چکی ہے، حکام کے مطابق فیصلہ محکمے میں کرپشن کے باعث کیا گیا۔دوسری طرف حکومتی دعووں کے برعکس جنوبی پنجاب میں رواں سال کسانوں نے کم گندم کاشت کی جس سے گندم کا بحران پیدا ہونے کا امکان ہے۔حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویژنز میں گندم کی بوائی ہدف پورا ہونے کے دعوے کیے جا رہے ہیں تاہم جنوبی پنجاب کے کسان نا خوش ہیں اور انہوں نے گندم کی کاشت کم کر دی،انکا کہنا ہے کہ حکومت گندم کی مناسب قیمت نہیں دے رہی،گزشتہ برس بھی گندم کوڑیوں کے بھاو خریدی گئی،حکومت مناسب قیمت نہیں دے گی تو ہم کہاں جائیں؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں