لاہور(کورٹ رپورٹر)جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کے لیے 9 ناموں کی منظوری دے دی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے لیے ایڈیشنل ججز کے ناموں پر غور کیا گیا۔جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز کے لیے 9 ناموں کی منظوری دے دی جبکہ دسویں نمبر کے لیے کوئی بھی امیدوار مطلوبہ ووٹ حاصل نہ کر سکا۔جن ناموں کی منظوری دی گئی ان میں حسن نواز مخدوم،ملک وقار حیدر اعوان،سردار اکبر علی،ملک جاوید اقبال وینس اور سید احسن رضا کاظمی شامل ہیں۔جوڈیشل کمیشن نے محمد جواد ظفر،خالد اسحاق،ملک محمد اویس خالد اور چوہدری سلطان محمود کے نام بھی منظور کر لیے۔
![The Judicial Commission of Pakistan (JCP) on Thursday approved nine names for the position of additional judges at the Lahore High Court](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2025/02/JCP-approves-Nine-LHC-additional-judges-940x480.jpg)