Akram accuses CEC of playing role in minus-Imran formula

نئے چیف الیکشن کمشنر کے لئے ایسا نام سامنے آ گیا کہ تحریک انصاف کی قیادت لال پیلی ہو جائے

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)حکومت اور اپوزیشن کی چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری پر مشاورت شروع ہو گئی، حکومت کا سابق ججز بیورو کریٹس کے ناموں پر غور،اہم حکومتی اتحادی چیف الیکشن کمشنر کے لیے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے حامی ہیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی چیف الیکشن کمشنر،ممبران کی تقرری پر مشاورت شروع ہو گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کا چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کے لیے سابق ججز بیورو کریٹس کے ناموں پر غور شروع ہو گیا،اہم حکومتی اتحادی چیف الیکشن کمشنر کے لیے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے حامی ہیں۔مسلم لیگ ن میں سابق ججز ناصر الملک،تصدق جیلانی کے ناموں پر بھی غور جاری ہے،ن لیگ نام فائل کرنے کے بعد صدر پاکستان آصف علی زرداری اور اتحادیوں سے مشاورت کرے گی۔پاکستان تحریک انصاف کی بھی گزشتہ روز بانی چیئرمین عمران خان سے سابق ججز اور بیوروکریٹس کے ناموں پر مشاورت ہوئی تھی،پی ٹی آئی کی جانب سے اوریا مقبول جان کے نام پر غور کیا گیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیخ وقاص اکرم نے سلطان سکندر راجا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن کا کردار متنازع اور مایوس کن رہا ہے،ان کے ہوتے ہوئے غیر آئینی اقدامات ہوئے، اعلیٰ عدلیہ نے بار بار چیف الیکشن کمشنر کے فیصلوں پر اعتراض اٹھایا،تاریخ میں ایسا کردار کسی چیف الیکشن کمشنر کا نہیں رہا،مائنس ون کا فارمولا کامیاب بنانے میں چیف الیکشن کمشنر کا کردار کلیدی رہا،فارم 47 کے پلان میں چیف الیکشن کمشنر سہولت کار رہے ہیں،پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف عمر ایوب کے ذریعے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت(درخواست)جمع کروا دی ہے،الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف بطور پراسیکیوٹر کا کردار ادا کیا،چیف الیکشن کمشنر کی جنوری میں مدت ملازمت ختم ہو گئی،وزیر اعظم نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنانی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں