لاہور(خصوصی رپورٹر)اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد۔ مریم نواز شریف کی کابینہ کے وزرراء کی شرکت۔بیرسٹر امجد ملک نے دنیا سے آئے تارکین وطن کو اعتماد میں لیا۔ مختلف ممالک سے آئے اوورسیز پاکستانیز سے کھلی کچہری میں تجاویز پر تبادلہ خیال۔وزیراعظم اور وزیراعلی کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی تعریف۔کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن نے اکتالیس اضلاع میں قائم خصوصی عدالتوں پر بریفنگ دی۔تمام اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے تارکین وطن کیلئے عدالتوں کی تشکیل کا بل پاس کرنے پر خصوصی مبارک باد۔وکلاء تاجر برادری خواتین اور اوورسیز مینارٹی کمیونیٹی کی خصوصی شرکت۔وائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے متحدہ عرب امارات ٹیم اور عرفان طور کا شاندار انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2025/02/POCP2-1024x683.jpg)
عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن تارکین وطن کو مایوس نہیں کر ے گی،مسلم لیگ ن کام کرنے پر یقین رکھتی ہے ہم پروپیگنڈے پریقین نہیں رکھتے،اوورسیز پاکستانیز پاکستان کے سفیر ہیں اور حکومت انہیں اپنا بہترین اثاثہ گردانتی ہے،ان کے آنے جانے میں سہولیات سرمایہ کاری کا فروغ اور انکی زمین جائیداد پر قبضہ سمیت شکایات کے ازالے کیلئے انتخابی منشور کے مطابق اقدامات کئے جارہے ہیں،مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں اووسیز پاکستانیوں کی محسن جماعت ہے جس نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2025/02/POCP3-1024x683.jpg)
بریسٹر امجد ملک نے اپنے خطاب میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے قیام ،اغراض و مقاصد اور اسکے کام کرنے کے طریقہ کار پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے دیار غیر میں بسنے والے تمام ہم وطنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کسی بھی اوورسیز پاکستانی کا پاکستان میں کوئی بھی مسئلہ ہو تو وہ اوورسیز کمیشن پنجاب کے پلیٹ فارم سے بلا تفریق اس کو حل کرنے کا یقین دلاتے ہیں،اوورسیز پاکستانیز پاکستان کے سفیر ہیں اور حکومت انہیں اپنا بہترین اثاثہ گردانتی ہے، انکے آنے جانے میں سہولیات سرمایہ کاری کا فروغ اور انکی زمین جائیداد پر قبضہ سمیت شکایات کے اڑالے کیلئے انتخابی منشور کے مطابق اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2025/02/POCP5-1024x683.jpg)
بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہے،ہم مختلف ممالک میں موجود اوورسیز پاکستانیوں کو ایڈوائزری کونسلز میں نمائندگی دیں گے تاکہ وہ احسن انداز میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اپنی خدمات سر انجام دے سکیں۔انھوں نے پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کو مزید فعال کرنے اور حکومتی سطح پر اوورسیز پاکستانیوں کے مطالبات اور شکایات کے حل کے حوالے سے موثر و توانا آواز اٹھائے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2025/02/POCP6-1024x683.jpg)
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2025/02/POCP1-1024x683.jpg)
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2025/02/POCP-1-1024x683.jpg)