Gold Rate And Silver Price Today on February 7, 2025: Check latest Rates in India

سونے کو آگ لگ گئی،فی تولہ قیمت جان کر آنکھیں پھٹ جائیں

کراچی(بیورو رپورٹ)پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری ہے،فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ روپے سے تجاوز کگئی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط کے حامل خالص سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 346 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 46 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کا بھاو ایک ہزار 154 روپے اضافے سے 2 لاکھ 57 ہزار 241 روپے ہو گیا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا مہنگا ہو کر 2 لاکھ 35 ہزار 812 روپے میں فروخت ہوا۔ادھر چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت بھی بالترتیب 51 روپے اور 44 روپے اضافے کے بعد 3 ہزار 378 روپے اور 2 ہزار 896 روپے تک جا پہنچی۔جیولرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہو کر 2 ہزار 869 ڈالر میں فروخت ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں