Vessel carrying 65 sinks off Libyan coast; Pakistani embassy seeks details of nationals

پاکستانی شہریوں کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار

طرابلس(مانیٹرنگ ڈیسک)لیبیا میں پاکستانی شہریوں کو لے جانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی جس میں تقریباً 65 مسافر سوار تھے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے لیبیا میں ایک اور کشتی حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لیبیا کے ساحل کے قریب پاکستانی شہریوں کو لے جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم زاویہ ہسپتال روانہ کر دی گئی ہے،ٹیم مقامی حکام کی معاونت کرے گی۔لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کے مطابق کشتی میں تقریباً 65 مسافر سوار تھے جو کہ مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹ گئی۔صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو صورتحال کی نگرانی کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے،واقعے سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات یا مدد کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
پاکستانی سفارت خانہ طرابلس
03052185882 (واٹس ایپ)
+218913870577 (موبائل)
+218 91-6425435 (واٹس ایپ)

کرائسس مینجمنٹ یونٹ، وزارت خارجہ، اسلام آباد
051-9207887
cmu1@mofa.gov.pk

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں