Decision on Imran Khan’s plea in PM Shehbaz’s defamation case reserved

شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہتک عزت کا دعویٰ،عدالت سے بڑی خبر آ گئی

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دائر 10 ارب روپے ہتک عزت کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی،جہاں درخواست گزار وکیل نے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے پیش کیے اور موقف اپنایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا لیکن ڈسٹرکٹ جج کو 10 ارب روپے مالیت کا دعویٰ سننے کا اختیار نہیں،ڈسٹرکٹ جج صرف پانچ کروڑ روپے تک کے دعوے کی سماعت کر سکتا ہے جبکہ 10 ارب روپے کا ہتک عزت دعویٰ ڈسٹرکٹ کورٹ ٹرائل کر سکتی ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ڈسٹرکٹ کورٹ کو نوٹیفائی کرتا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ڈسٹرکٹ جج کو ہتک عزت کیس پر سماعت سے روکنے کا حکم دے اور اس نوعیت کے کیسز کے لیے مخصوص ڈسٹرکٹ کورٹ تشکیل دی جائے۔عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا،جو بعد میں سنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں