Sher Afzal Marwat, the former member of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI), caused a stir in the National Assembly with his light-hearted yet pointed remark, “Mujhe kyun nikala?” (Why was I removed?), after his expulsion from the party.

شیر افضل مروت نے نواز شریف کا”نعرہ“لگا دیا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)سے نکالے گئے شیر افضل مروت نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران نواز شریف کا”نعرہ“بلند کیا تو پورے ایوان میں قہقہے بلند ہو گئے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت قومی اسمبلی اجلاس کے دوران شیر افضل مروت کی ایوان میں آمد پر حکومتی ارکان نے ڈیسک بجا کر اُن کااستقبال کیا،جس پر سپیکر نے کہا کہ آپ لوگ انہیں مروا نہ دینا، جس پر ہال میں اراکین مسکراتے اور ڈیسک بجاتے رہے،حکومتی ارکان کے بعد اپوزیشن ارکان نے بھی ڈیسک بجائے۔قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سپیکر نے موبائل کمپنیوں کے ضم ہونے پر ضمنی سوال کرنے کا کہا تو شیر افضل مروت نے کہا کہ میرا سوال تو ابھی صرف اپنے لوگوں سے ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟سپیکر نے کہا یہ سوال نہیں تھا۔ اس دوران حکومتی ارکان مسکرا دیے جبکہ تحریک انصاف اراکین خاموش رہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے از راہ مذاق ایک جملہ کہا جس پر شیر افضل مروت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں ہوں،اب کیا میں نواز شریف کی طرح کہوں مجھے کیوں نکالا؟شیر افضل مروت کے مختصر نکتہ اعتراض پر ایوان میں قہقہے بکھر گئے۔شیر افضل مروت نے ایوان میں کہا کہ جلسے میں لوگوں نے میرے لیے نعرے لگائے تو کیا میں ان کو لے کر آیا تھا؟یہاں کوئی بات ہوتی ہے بانی کو کچھ اور بتایا جاتا ہے۔اسد قیصر اور چند دیگر اپوزیشن ارکان نے شیر افضل مروت کے پاس جا کر گفتگو کی۔شیر افضل نے کہا کہ میں نے فنڈ کے بلا تفریق تقسیم اور آڈٹ کی بات کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں