On the directives of Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif, a 'Honhaar Scholarship' held desk has been set up to assist student. Students can contact the help desk via WhatsApp, landline, and social media from 9am to 5pm for information and complaints resolution. They can reach out at 04299231903, 04299231904 (landline) or 03034002777, 03034002999 (WhatsApp). Complaints can also be emailed to complainthonhaar@punjabhec.gov.pk and honhaar@punjabhec.gov.pk. CM Maryam stated that students should focus solely on their studies, while the government ensures fee payment. She emphasized her commitment to providing maximum resources for students, considering them as her own children

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم

لاہور(وقائع نگار خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا۔ہونہار سکالر شپ سکیم کے لئے طلبہ واٹس ایپ،لینڈلائن نمبراور سوشل میڈیا پررجوع کر سکتے ہیں۔صبح 9 بجے سے شام 5 تک ہونہار سکالر شپ ڈیسک طلبہ کی رہنمائی کرے گا۔ہونہار سکالرشپ کے ڈیسک پر انفارمیشن اور درپیش ممکنہ شکایات سے متعلق فوری حل کے لئے رابطہ کیا جا سکے گا۔طلبہ ہونہار سکالر شپ کے لئے ہیلپ لائن نمبر042 -99231903-4پر رابطہ،0303-4002777 اور0303-4002999 پر واٹس ایپ کر سکتے ہیں۔ہونہار سکالر شپ کے لئے آن لائن complainthonhaar@punjabhec.gov.pkپر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ہونہار سکالر شپ کے لئے آن لائنhonhaar@punjabhec.gov.pkپر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہیلپ ڈیسک طلبہ کے مسائل کے فوری حل کے لئے قائم کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہونہار طلبہ بس پڑھنے پر توجہ دیں،فیس کی ادائیگی ہماری ذمہ داری ہے۔دل چاہتا ہے کہ طلبہ کے لئے تمام وسائل لاکر پیش کر دوں۔پنجاب کا ہر طالب علم اور طالبہ میری بیٹی اور بیٹے کی مانند ہیں،ان کے لئے ماں بن کر سوچتی ہوں۔دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوئٹہ میں کوئلہ کی کان کے قریب دھماکے سے 11 مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں