Praising China's remarkable growth and rise on the global stage, President Asif Ali Zardari has said that the development showcased by Beijing was a positive thing and the was no need for the world to fear it. Speaking during an interview to the Chinese state media on his five-day visit to the country, President Zardari underscored that Beijing's fast-paced development and transformation over the past few decades had impressed him to a great extent

صدر زرداری نے چین بارے ایسی بات کہہ دی کہ دنیا دنگ رہ جائے

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہمسایہ ملک چین بارے ایسی بات کہہ دی ہے کہ عالمی سطح پر ہونے والی نئی صف بندی کے کرتا دھرتا بھی دنگ رہ جائیں گے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق چین کے نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کی ترقی کو دنیا کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین نے کبھی بھی کسی قابض ملک کا کردار ادا نہیں کیا اور وہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا،چین کی ترقی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ اس سے سیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی سدا بہار ہے،جو صرف اچھے وقتوں تک محدود نہیں بلکہ ہر حال میں قائم رہے گی،دونوں ممالک قریبی ہمسائے اور ہر حال میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے، پاکستان چین کی ترقی سے سیکھنا چاہتا ہے اور اپنے جغرافیائی محل وقوع سے مکمل طور پر فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کے سیاسی فلسفے اور طرز حکمرانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مضبوط اور مستقل مزاج رہنما ہیں جو عالمی حالات کا بھرپور ادراک رکھتے ہیں،پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر یقین رکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سڑکوں،روابط اور مواصلات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ صدر زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ چین زرعی شعبے میں پاکستان کی مدد کر سکتا ہے کیونکہ پاکستان میں فی ایکڑ پیداوار چین کے مقابلے میں کم ہے،پاکستان چین کے ساتھ خصوصی صنعتی زونز پر کام کر رہا اور خلائی شعبے میں اپنی استعداد کار بڑھانے کے لیے بھی تعاون کو فروغ دے رہا ہے،شنگھائی تعاون تنظیم خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی اور پاکستان کی اولین ترجیح اپنے استحکام پر مرکوز ہے،چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں اور دونوں ممالک مل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں