Sindh Information Minister Sharjeel Memon has said that the Amal Umer Act applies to all hospitals, allowing victims of gunshots or accidents to seek treatment at private hospitals, with the Sindh government covering the expenses.

غیر رجسٹرڈ گاڑی ضبط،بنا لائسنس ڈرائیور گرفتار،حکومت نے دبنگ اعلان کر دیا

کراچی(بیورو رپورٹ)سندھ حکومت نے صوبے خصوصا شہر قائد میں ٹریفک روانی کو بہتر بنانے اور حادثات پر قابو پانے کے لئے سخت فیصلے لے لئے ہیں،اب شہر قائد میں غیر رجسٹرڈ گاڑی ضبط اور بنا لائسنس ڈرائیور گرفتار ہو گا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو فوری طور پر ضبط کر لیا جائے گا اور اگر کوئی بغیر لائسنس کے گاڑی چلاتا ہوا پایا گیا تو اسے گرفتار کر لیا جائے گا،صوبائی کابینہ نے گورنر سندھ کے تمام اعتراضات کو غور سے پڑھا ہے اور پیر سے اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو فوری طور پر ضبط کر لیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ صرف رجسٹرڈ گاڑیوں کو شوروم سے باہر نکالنے کی اجازت ہو گی اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد رہے گی،گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی لازمی ہوں گے اور ٹرانسپورٹرز سے اس حوالے سے میٹنگ بھی کی جا چکی ہے،اگر کوئی بغیر لائسنس کے گاڑی چلاتا ہوا پایا گیا تو اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔سینئر وزیر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ کم عمر بچوں کو گاڑیاں چلانے کی اجازت نہ دیں کیونکہ اس سے حادثات میں اضافہ ہو سکتا ہے،سندھ حکومت ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرائے گی اور عوام کی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ کسی بھی حادثے یا فائرنگ کے واقعات میں زخمی ہونے والے افراد سندھ کے کسی بھی ہسپتال میں جا سکتے ہیں اور ان کے علاج معالجے کے اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ انفلوئنزا کی بیماری پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیل رہی ہے،اس سے بچاو کے لیے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں،جس طرح کورونا وبا کے دوران سماجی فاصلہ رکھا جاتا تھا،اسی طرح اب بھی شہریوں کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا چاہیے اور ماسک پہننے کی عادت اپنانی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں