PBC works closely with relevant government departments, ministries, regulators and institutions, as well as other organizations and professional bodies

ایف بی آر کے پر کٹ گئے،بزنس کمیونٹی خوشی سے نہال

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)حکومت کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر)کے اختیارات کم کرنے کے فیصلے پر بزنس کمیونٹی نے خیر مقدم کیا ہے۔
وزیر خزانہ کی جانب سے نیشنل ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کی حکمت پر پاکستان بزنس کونسل نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی اور ٹیکس وصولی کو الگ کرنا ملکی مفاد میں ہے۔پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ تجارت وصنعتی ایوان اور تاجر برادری طویل عرصے سے ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی یونٹ کو الگ کرنے کا مطالبہ کر رہی تھی۔ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ کی سربراہی میں ٹیکس پالیسی یونٹ ٹیکس نیٹ کو بڑھائے گا اور توقع ہے کہ وزیر خزانہ عنقریب پالیسی ایڈوائزری بورڈ تشکیل دیں گے اور اس بورڈ میں سٹیک ہولڈرز بھی ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں