Azam Swati granted protective bail

اعظم سواتی کو حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل)،پی سی ایل اور پی این آئی لسٹ سے نکالنے کا حکم دیدیا،جس کے بعد حکومت نے اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی بیرون ملک جانے پر عائد پابندی کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا،جس کے مطابق عدالت نے ان کی درخواست منظور کر لی۔حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ اعظم سواتی کا نام پی این آئی ایل،پی سی ایل اور ای سی ایل سے نکال دیا جائے۔درخواست گزار کو بیرون ملک سفر کرنے دیا جائے۔عدالت کا تحریری حکم میں کہنا تھا کہ درخواست گزار کو صرف مقدمات میں نامزد ہونے پر دیگر بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا،درخواست گزار نے درج مقدمات میں عدالتوں سے ضمانتیں حاصل کی ہے،اعظم سواتی کا نام تمام لسٹوں سے نکال کر بیرون ملک سفر کرنے دیا جائے۔واضح رہے اعظم سواتی کو چند روز پہلے تھانہ سنگجانی اور ٹیکسلا میں درج مقدمات میں اٹک جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں