ریاض(مانیرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اپنے پہلے دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں،دورے کا ایجنڈا کیا ہے اور وہ کن اہم امورپر معاملات طے کرنے آئے ہیں؟تفصیلات نے تہلکہ مچا دیا ۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق اس وقت ساری دنیا کی نظریں سعودی عرب کے دارالحکومت”ریاض“پر مرکوز ہیں جہاں متوقع امریکی،روسی سربراہی اجلاس کا انعقاد ہو گا،تاریخی اجلاس کے نتیجے میں سامنے آنے والے فیصلے،معاہدے اور سفارشات بڑی حد تک دنیا کے مستقبل اور ممالک کی پالیسیوں کا تعین کریں گی۔اس اجلاس سے قبل ہی معاملات کو دیکھنے کے لئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو مشرق وسطیٰ کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جبکہ روسی وزیر خارجہ منگل کے روز سعودی عرب پہنچیں گے،دوسری طرف یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی کا بدھ کے روزسے سعودی عرب کا دورہ شروع ہو گا۔دارالحکومت ریاض پہنچنے پر امریکی ہم منصب کی سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات میں دونوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔یاد رہے کہ سعودی دارالحکومت ”ریاض“اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پوری دنیا کے لئے مرکز نگاہ بنے ہوئے ہیں،ریاض میں امریکی اور روسی وفود،اعلیٰ سطح کے حکام اور مختلف ماہرین پہنچ رہے ہیں۔تمام فریق سعودی عہدیداروں کے ساتھ مل کر اس تاریخی سربراہی اجلاس کی تیاریوں میں مصروف ہیں تاکہ ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے اور اس کا مقصد عالمی امن کو فروغ دینا اور دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس معاہدے طے پانا ہے۔
