اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی اہم اتحادی جماعت سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے دعوی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے مذاکرات میں اپنی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ بانی پی ٹی آئی کو 3 ماہ میں نا اہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس دعویٰ کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان جیل سے نکلنے کے لیے منت سماجت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کے نوجوانوں کا آئیڈیل عمران خان ہے،سابق وزیر اعظم نے مذاکرات میں اپنی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ بانی پی ٹی آئی کو 3 ماہ میں نا اہلی ختم کرنے کی پیشکش کی جا رہی ہے،پاک فوج سے بحیثیت ادارہ کوئی لڑائی نہیں ہے۔مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر حملہ سب سے بھیانک تھا تاہم قومی اسمبلی میں صورتحال اس سے بھی بدتر ہے،اجلاس کے دوران ہماری ایم این اے انیقہ مہدی کا گھر،ڈیرہ مسمار کر دیا جاتا ہے،منڈی بہاوالدین میں حاجی امتیاز کے گھر سے 110 گائے اور بھینسیں ضلعی انتظامیہ اٹھا کر لی گئی،اراکین پارلیمنٹ ایسے وکٹمائز ہوں گے؟ پنجاب کا ایس ایچ او دیگر صوبوں کے آئی جیز سے بھی زیادہ طاقتور ہے،پنجاب پولیس کو غزہ آزاد کروانے اور اسرائیل سے لڑنے کے لئے فلسطین بھیج دیں۔
![Making a significant claim, Sunni Ittehad Council (SIC) chief Sahibzada Hamid Raza has said that an offer being made to Imran Khan for the nullification of his disqualification. "The PTI founder did not demand the release of any [party] leader during the talks [with the government]. But in fact, an offer is being made to set aside his disqualification within three months](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2025/02/Imran-Khan-given-offer-to-reverse-disqualification-940x480.jpg)