Chief Minister Maryam Nawaz on Wednesday inaugurated Punjab’s first electric bus project, calling it a significant milestone in the province’s journey towards a modern and eco-friendly transport system

جس نے ملک کو نقصان پہنچایا اسے معاف نہیں کروں گی، وزیر اعلیٰ پنجاب کا الیکٹرک بسوں کا افتتاح کرتے ہوئے دو ٹوک اعلان

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور عوام کو ریلیف ملنے پر نواز شریف اور مجھ سے زیادہ کوئی خوش نہیں ہوتا،پاکستان میں کوئی بھی بڑا منصوبہ دیکھ لیں اس پر ن لیگ کی مہر لگی ہوئی ہے،جس نے ملک کو نقصان پہنچایا اسے معاف نہیں کروں گی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق لاہور میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،ملک کو بحرانوں سے ہمیشہ نواز شریف نے نکالا،اپنی چھت سکیم کے تحت گھر کی سہولت فراہم کر رہے ہیں،عوام کی سہولت کے لیے ماحول دوست الیکٹرک بسیں لا رہے ہیں، 27 الیکٹرک بسیں آ چکی ہیں،جو کل سے لاہور کی سڑکوں پر ہوں گی،500بسیں رواں سال اگست تک پہنچ جائیں گی اور پورے پنجاب کی سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی،الیکٹرک بسوں کا کرایہ تمام صوبوں میں سے سب کم ہے،الیکٹرک بسوں کا کرایہ انتہائی کم 20 سے 35 روپے تک رکھا گیا ہے، 17 ہزار مسافروں کو روزانہ کی سطح پر سہولت میسر آئے گی، طلبہ اور خصوصی افراد کو الیکٹرک بس کا مفت کارڈ ملے گا،خواتین کو ہراساں کرنے سے روکنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں،سموگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کئے گئے ہیں،گرین اور کلین پنجاب منصوبہ آج حقیقت بن چکا،ٹریفک کے دھویں سے بچے بڑے سب بیمار ہوتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف پیسے دے رہے ہیں اور مریم نواز خرچ کر رہی ہے،میں نے کسی ایک منصوبے کے لیے بھی شہباز شریف سے پیسے نہیں مانگے،ہر صوبہ وفاق سے پیسہ مانگتا ہے،ہم نے کچھ نہیں مانگا،سیاست میں اختلائے رائے ہو سکتا ہے،تہذیب کے دائرے میں رہ کر بات ہو سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس نے ملک کو نقصان پہنچایا اسے معاف نہیں کروں گی،کون ہے جس نے پاکستان میں فتنہ فساد کی سیاست کا آغاز کیا،فرحت شہزادی اور بشریٰ بی بی وزیراعلیٰ ہاوس میں رشوت وصول کرتی تھیں،ہم نے دیکھا ہے کہ رشوت اور سفارش کے بغیرکوئی کام نہیں ہوتا تھا،آج ہم وزیر اعلیٰ ہاوس میں بیٹھ کر کوئی ذاتی کام نہیں کرتے اور نہ ہی آج تک کرسی کو کاروبار کے لیے استعمال کیا،اگر فسادات کی جگہ ملکی ترقی پر توجہ دی جاتی تو آج ہم بہت آگے نکل چکے ہوتے،ن لیگ کے دور میں پاکستان نے ہمیشہ ترقی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں