وفاقی کابینہ میں توسیع،کون کون شامل ہو گا؟نام سامنے آ گئے

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا،کابینہ میں توسیع کے لیے 8 سے 10 وزرا کے نام زیر غور ہیں،ن لیگی رہنما حنیف عباسی اور طارق فضل چوہدری بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گے جبکہ ایم کیو ایم کے سید مصطفی کمال،خالد مگسی،سینیٹر طلال چوہدری،بیرسٹر عقیل ملک،پیر عمران شاہ اور سردار یوسف کے نام بھی زیر غور ہیں۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع رواں ہفتہ کے دوران ہونے کا امکان ہے،حتمی تاریخ کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ ازبکستان سے واپسی پر ہو گا جبکہ کابینہ میں توسیع کے لیے 8 سے 10 وزرا کے نام زیر غور ہیں۔ذرائع کے مطابق حنیف عباسی اور طارق فضل چوہدری کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،خالد مگسی،مصطفیٰ کمال،پیرعمران شاہ،سردار یوسف اور بیرسٹر عقیل ملک کے نام بھی زیر غور ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سید توقیر شاہ کو بطور ایڈ وائزر وفاقی کابینہ میں لیا جائے گا جبکہ حنیف عباسی کو وزارت ریلوے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وزارت صحت اور خالد مگسی کو وزارت مواصلات کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے،اسی طرح مصطفی کمال کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔سینیٹر طلال چوہدری کو بطور وزیر مملکت کابینہ میں شامل کیا جائے گا،اختر کانجو،علی زاہد،جنید چوہدری،رومینہ خورشید،معین وٹو اور نوشین افتخار بھی وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں