ive people including renowned religious scholar Maulana Hamidul Haq were martyred and more than 10 injured as a suicide bomber detonated himself amid worshippers at the Jamia Haqqania in Akora Khattak in Nowshera during Friday prayers with authorities rushing ambulances to the blast site, reported Pakistan Time

جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکہ،مولانا حامد الحق سمیت کئی افراد شہید

نوشہرہ(بیورو رپورٹ)خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں ملک کے ممتاز دینی ادارے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں مولانا حامد الحق حقانی سمیت کئی افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے،سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ اکوڑہ خٹک دھماکا خودکش تھا،دھماکے میں مولانا حامد الحق زخمی ہوئے،حملہ آور مسجد کے ساتھ گیٹ سے داخل ہوا،جائے وقوع سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے
”پاکستان ٹائم “کے مطابق دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا ہوا،جس میں مولانا حامد الحق حقانی سمیت کئی افراد شہید ہو گئے جبکہ درجنوں افراد شدید زخمی ہیں۔ریسکیو 1122 کے مطابق حقانیہ مدرسہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہوئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں 6 ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیموں اور فائر ٹیم موقع پر پہنچ گئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے،ریسکیو ٹیمیوں کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ڈی پی او نوشہرہ نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش ہے،دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوئے،دھماکا نمازجمعہ کے بعد مدرسے کے اندر ہوا،دھماکے میں مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا گیا،جس کے نتیجے میں مولانا حامد الحق شہید ہو گئے۔دھماکے میں جانی نقصان کے خدشے کے باعث نوشہر کے ہسپتالوں کے علاوہ پشاور کے 3 بڑے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں