Siddiqui terms Imran’s letter to COAS nothing but a charge sheet

امریکی میگزین میں عمران خان کے مضمون نے عرفان صدیقی کو آگ بگولہ کر د یا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف((PTIکے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے امریکی میگزین میں لکھے گئے مضمون نے مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کو آگ بگولہ کر دیا،ن لیگی سینیٹر نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کھری کھری سنا دیں اور ساتھ ہی سوال پوچھ کر سابق وزیر اعظم کو مشکل میں ڈال دیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امریکی میگزین”ٹائم”میں شائع ہونے والا عمران خان کا مضمون،عالمی سطح پر پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کی انتہائی قابل مذمت کوشش ہے،عمران خان کے مضمون میں حکومت،عدلیہ،مسلح افواج اور تمام دوسرے اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے پاکستان کی صورت حال کو”سیاہ عہد“قرار دیا گیا ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مضمون میں یہ جھوٹا،غلط اور بے بنیاد دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل کے دوران انہیں( عمران خان کو)اڈیالہ جیل سے نکال کر ہاوس اریسٹ کی پیشکش کی گئی تھی،انہیں کسی بھی مرحلے پر سرے سے ایسی کوئی پیشکش نہیں کی گئی،بہتر ہو گا کہ عمران خان بتا دیں کہ یہ پیشکش کس کی طرف سے؟کس نے؟اور کب ان تک پہنچائی؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں