Saeed Ghani foresees MQM going to boycott general elections

ایم کیو ایم بارے سعید غنی کا ایسا دعویٰ کہ خالد مقبول صدیقی بھی دنگ رہ جائیں

کراچی(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم )بارے ایسا تہلکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ جسے سن کر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھی دنگ رہ جائیں گے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق صوبائی وزیر سعیدغنی نے گفتگو کرتے ہوئے کڑی تنقید کی اور کہا کہ ایم کیو ایم والے بالکل فارغ ہیں،ایم کیو ایم پی ایس پی کے قبضے میں ہے،خالد مقبول صدیقی نے بھی میری بات کی تصدیق کر دی ہے،ایم کیو ایم کو خود اپنے بھاو کا پتہ نہیں،ایم کیو ایم اس وقت پی ایس پی کے قبضے میں ہے،ایم کیو ایم کے کنوینر بالکل بے بس ہیں،ایم کیو ایم کے اپنے اختلافات ہیں،ایم کیو ایم نے جماعت اسلامی والا کام کیا ہے،بلدیاتی اداروں کو پرانے میئر نے تباہ کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی کوئی حیثیت نہیں،گورنر سندھ کو صرف ای میلز میں دھمکیاں ملنے سے صوبے میں امن و امان کے صورتحال پر سوال نہیں کر سکتے،ان کو سیکورٹی فراہم کریں گے۔سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت نے جتنا کھیلوں میں کام کیا ہے،شاید ہی اتنا کسی اور نے نہیں کیا ہو،کے ایم سی اور واٹر کارپوریشن کے واجبات ایم کیو ایم دور کے ہیں،کے ڈی اے نے ہم سے 3 ارب مانگے ہیں وہ ہم ان کو دے رہے ہیں۔اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں پانی کا مسئلہ حل ہونے کیلئے کام مکمل ہو گیا ہے،کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں طلبہ جتنا 5 سال میں دینگے،اتنا عباسی شہید ہسپتال میں نوکری سے 5 ماہ میں موصول بھی ہو جائے گی،طلبہ سیاست کا حصہ نہ بنیں اور پڑھائی پر بھرپور دھیان دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں