لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوش سے برسوں پرانے مراکز صحت کی حالت اور عوام کی تقدیر بدل گئی،پنجاب کے دور دراز کے 750 مراکز صحت یورپی ممالک کے کلینک کامنظر پیش کرنے لگے،سٹیٹ آف آرٹ مریم نواز ہیلتھ کلینکس کے انتظامات بھی ینگ ڈاکٹرز کے سپردِ کیے گئے ہیں،ریکارڈ مدت میں تعمیرات مکمل کی گئی اور بنیادی مراکز صحت کی بیرونی شکل بھی تبدیل کی گئی،خستہ حال دروازے،ٹوٹا پھوٹا فرنیچر اور بوسیدہ عمارتیں جدید ترین مریم نواز شریف ہیلتھ کلینک میں بدل دی گئیں۔
پاکستان ٹائم کے مطابق سٹیٹ آف دی آرٹ مریم نواز ہیلتھ کلینک میں نیا فرنیچر،جدید ترین طبی آلات، سٹریچر، چمچماتے فرش،صاف ستھرے کمرے،وارڈ اور نئے واش روم ہیلتھ کلینک کی زینت ہیں،ہر مرکز صحت میں صاف ستھری ،نئی خوبصورت الماریاں،جدیدایل ای ڈی لائٹ اور نیم پلیٹ آویزاں کر دی گئی،سرگودھا کے علاقے پھلرواں کا بوسیدہ حال مرکز صحت تعمیر و بحالی کے بعد بالکل بدل گیا،ملتان کے نواحی قاسم بیلہ میں مرکز صحت کی تعمیر و مرمت مکمل ہونے سے مریض مستفید ہو رہے ہیں،وہاڑی کے نواحی گاوں 87 ڈبلیو بی کا رورل ہیلتھ سینٹر میں شاندار کلینک قائم کر دیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ اٹک کے علاقے باہتر کا آر ایچ سی بھی شاندار کلینک میں تبدیل ہو گیا۔ضلع گجرات اور سیالکوٹ کے مراکز صحت کو مریم نواز ہیلتھ کلینک کی صورت دیکھ کر عوام انتہائی خوش ہیں۔بھکر کے علاقے ڈگر رہتاس کے مراکز صحت کی اندورنی اوربیرونی شکل تبدیل ہو گئی۔وہاڑی کے علاقے اڈہ موچیاں والا میں قدیمی مرکز صحت نے شاندار مریم نواز ہیلتھ کلینک کی صورت اختیار کر لی۔ضلع خانیوال کے پرانے مراکز صحت کو بھی نئے مریم نواز ہیلتھ کلینک میں بدل دیا گیا جس سے علاقے کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔