Tensions escalated at Torkham border as Pakistan, Afghanistan forces clash

پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں،ہمسایہ ملک کے تین فوجی ہلاک،ایف سی کے تین جوان زخمی

طورخم(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک افغان بارڈرپرکشیدگی میں اضافہ،طورخم پر تازہ جھڑپیں کئی دنوں سے دو طرفہ فائرنگ جاری ہیں،جھڑپوں میں افغان فورسز کے تین اہلکار مارے گئے جبکہ تین ایف سی اہلکارزخمی ہوئے،پاک افغان کشیدگی میں متنازع تعمیرات پر کشیدگی میں اضافہ ہوا،سرحدی گزر گاہ پر آمد و رفت بند ہو گئی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پاک افغان طور خم بارڈر پر کشیدگی برقرار ہے،پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں،جہاں دو طرفہ فائرنگ میں ایک دوسرے کے خلاف چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان 5 گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ ہوا،فائرنگ میں 3 ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں افغان فورسز کے 3 اہلکار مارے گئے۔سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ 10 روز قبل طور خم سرحد کے قریب افغان فورسز متنازع تعمیرات کر رہی تھی،متنازع تعمیرات پر حالات کشیدہ ہو گئے،کشیدگی کے باعث 10 روز قبل طور خم سرحدی گزر گاہ ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں