بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک)سکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت 9 افراد شہید جبکہ 20 کے قریب زخمی ہیں جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا،حملے میں 9 شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ کچھ سیکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں،زیادہ تر ہلاکتیں چھتیں اوردیواریں گرنے سے ہوئی ہیں۔آج افطار کے بعد دہشت گردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی،دہشت گردوں نے بارود سے لدی 2 گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں، خوارج نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث گاڑیاں گھبراہٹ میں دیوار سے ٹکرائیں،دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچا،دھماکے سے قریبی گھر کی چھت گرنے سے شہریوں کے زخمی ہونے اور شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سکیورٹی عملے نے 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا،باقی خارجی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے۔
