The National Electric Power Regulatory Authority (Nepra) on Thursday notified a negative fuel cost adjustment (FCA) of Rs3 per unit for consumers of K-Electric in March’s bills on account of a variation in fuel charges for December

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت کمی کر دی ہے،کراچی کے لیے تین روپے فی یونٹ اور ملک بھر کے لیے 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق نیشنل الیکٹرک ریگیولیٹری اتھارٹی نے بجلی کے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،جس کے مطابق کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے فی یونٹ کی کمی کر دی گئی ہے جبکہ ملک کے دیگر صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کےالگ الگ نوٹی فکیشنز جاری کر دیے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف مارچ کے بلوں میں ملے گا،کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی دسمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی۔نوٹی فکیشن کے مطابق باقی ملک کے لیے جنوری 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں