وزیر اعلیٰ بلوچستان نے محکمہ زکوة ختم کرنے کا اعلان کر دیا،وجہ جان کر آپ بھی آگ بگولہ ہو جائیں

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی محکمہ زکوة ختم کرنے کا اعلان کر دیا،ایسی پریشان کن اور ہوش ربا وجہ جسے جان کر آپ بھی آگ بگولہ ہو جائیں اور سر پیٹنا شروع کر دیں گے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰة کی ناقص کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے محکمہ زکوٰة کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ زکوٰة کی مد میں سالانہ بلوچستان میں 30 کروڑ روپے غریبوں میں تقسیم کئے جاتے ہیں، 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے پر محکمہ 1 ارب 60 کروڑ روپے خرچ کرتا ہے،اس رقم کی تقسیم کے لیے محکمہ زکوٰةکے پاس 80 گاڑیاں ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ گذشتہ 2 سالوں سے غریبوں میں زکوٰةکی رقم تقسیم نہیں کی گئی،ناقص کارکردگی پر میں محکمہ ختم کر رہا ہوں، 30 کروڑ روپے میں ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے غریبوں میں تقسیم کراوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں