Maryam Nawaz Aggressive Reply on Imran Khan Statement

صدر زرداری کاخطاب اور اپوزیشن کا شور شرابا،مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)اسلام آباد(بیورو رپورٹ)صدر مملکت آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر اپوزیشن کے شور شرابے اور ہنگامہ آرائی پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی میدان میں آ گئیں اور تحریک انصاف کو آئینہ دکھاتے ہوئے کھری کھری سنادیں۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارلیمنٹ اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے بدتمیزی اور بدتہذیبی کی بنیاد رکھی تھی اور اب وہ خود نشانہ بن رہے ہیں،اپوزیشن صرف اپنی سیاست چمکانا چاہتی ہے اور اس کی عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں ہے،لوگوں کو سمجھ آ گئی ہے کہ بدتمیزی اور خدمت کی سیاست میں کیا فرق ہے؟۔مریم نواز نے کہا کہ اس بدتہذیبی اور بدتمیزی کا معاملہ مستقل طور پر اب ختم ہونے جا رہا ہے،اس نے اپنا لائف سرکل مکمل کر لیا،لوگوں میں اب شعور آ چکا ہے عوام کو بدتہذیبی اور بدتمیزی نے کچھ نہیں دیا،عوام کو ترقی اور اپنے مسائل کا حل چاہئے،مہنگائی میں کمی چاہئے۔مسلم لیگ ن کی حکومت میں معیشت بہتر ہوئی ہے اور حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں