خاتون جج کو دھمکی،عمران خان کے خلاف مقدمہ سیشن کورٹ منتقل

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر )خاتون جج کو دھمکی دینے کے مقدمے میں عمران خان کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گری عدالت سے سیشن کورٹ منتقل کردیا گیا۔

انسداد دہشت گری عدالت اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری سمیت پولیس افسران کو دھکمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی نے عمران خان کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر سیشن کورٹ منتقل کردیا۔اے ٹی سی کے جج راجہ جواد عباس نے احکامات جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ملزم آزاد ہے جو متعلقہ فورم سے ضمانت کے لیے رجوع کر سکتا ہے۔بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی ضمانت کی درخواست نمٹا دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں