JI announces nationwide protest against US, Israeli terrorism

امیر جماعت اسلامی نے سب سے بڑا عوامی مطالبہ حکومتی کورٹ میں ڈال دیا

لاہور(بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمت میں کمی کی خبروں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے بلوں سے ہر قسم کے اضافی ٹیکسوں خاتمہ اور اور تنخواہ پر ٹیکس کی شرح میں کمی کی جائے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ عوامی جدوجہد نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا دروازہ کھول دیا ہے اور قیمتوں میں کمی کی خبریں خوش آئند ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے حکومت آئی پی پیز سے بات کرنے کو تیار نہیں تھی،جماعت اسلامی کی مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں حکومت معاہدوں پر نظر ثانی پر مجبور ہوئی اور یوں قومی خزانے کو سیکڑوں ارب کی بچت ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت اوسط لاگت پر ہونی چاہیے،بجلی کے بلوں سے ہر قسم کے اضافی ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے،اسی طرح حکمرانوں کو تنخواہوں پر ٹیکس کی ظالمانہ شرح میں بھی کمی لانا ہو گی،جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے پر امن سیاسی مزاحمت جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں