پنجاب،پی ٹی آئی کارکن درج مقدمات ختم کروانے میں مصروف

لاہور(کرائم رپورٹر ) مخالفین پر مقدمات خارج کروانے کا واویلا کرنے والی تحریک انصاف کے کارکن خود پنجاب میں پارٹی کی حکومت قائم ہونے کے بعد اپنے خلاف درج مقدمات خارج کروانے میں مصروف ہیں۔

تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے رہنماں اور کارکنوں کے خلاف درج مقدمات خارج ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔حال ہی میں لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف 12 مقدمات خارج کردیے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے مقدمات کی اخراج رپورٹ بھی بنادی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے موقع پر کارکنوں کے خلاف 13 مقدمات درج کیے تھے۔یہ مقدمات سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانےپر درج ہوئے تھے۔ بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت آنے کے بعد پولیس افسران کا تبادلہ کر دیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کی موجودہ قیادت نے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے بجائے مقدمات ہی خارج کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی کےانتخاب کے دوران بھی ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں مسلم لیگ ن کے 12 ارکان اسمبلی نامزد کیے گئے تھے،جن کا مقدمہ تاحال زیر تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں