The National Accountability Bureau (NAB) Peshawar has decided to close proceedings against several key figures including advisor to PM Pervaiz Khattak and Chief Secretary Shahab Ali Shah in the alleged corruption case related to the Bus Rapid Transit (BRT) Peshawar project, while investigations will continue against some individuals

وفاقی کابینہ میں شامل ہوتے ہی پرویز خٹک کو نیب نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی کابینہ میں شامل ہوتے ہی قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیر دفاع پرویز خان خٹک کو بڑی خوشخبری سنا دی ۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق نیب خیبر پختونخوا نے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کے خلاف پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ(بی آر ٹی)منصوبے میں مبینہ کرپشن کیس کی کارروائی روک دی۔ترجمان قومی احتساب بیورو کے مطابق پشاور بی آر ٹی مبینہ کرپشن کیس میں ان دونوں افراد کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے۔نیب نے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ لکھ کر اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے،کیس میں سابق چیف سیکریٹری اور کنٹریکٹرز کے خلاف بھی کارروائی روک دی گئی ہے جن میں تین چینی کنٹریکٹرز بھی شامل ہیں۔بی آر ٹی منصوبہ سابق وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک کے دورِ حکومت میں شروع کیا گیا تھا جبکہ شہاب علی شاہ اس وقت خیبر پختونخوا کے سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں