Prime Minister Shehbaz Sharif has called an emergency meeting of the National Security Committee (NSC) for Thursday morning, following India’s suspension of the Indus Waters Treaty and a series of escalatory measures targeting Pakistan

پاکستان کا مودی سرکار کے”جنگی جنون“ کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ،قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے اور 26 سیاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جبکہ دوسری طرف وفاقی حکومت نے پہلگام واقعے کے بعد مودی سرکار کے جھوٹے پروپیگنڈے کا سفارتی سطح پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم نے آج(جمعرات کی)صبح اجلاس طلب کیا ہے،جس میں بھارتی اقدامات کا جواب دیا جائے گا۔اجلاس میں ملکی سلامتی کے معاملات،پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے معاملے پر گفتگو ہو گی جبکہ اجلاس میں بھارتی جنگی جنون سے نمٹنے کے حوالے سے بھی اقدامات کی منظوری لی جائے گی۔اسحاق ڈار کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس اجلاس میں ملکی سلامتی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ بھارت کے حالیہ بیان پر پاکستان کا موقف طے کیا جائے گا،اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سول قیادت شرکت کرے گی۔دوسری طرف پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے پاکستان کے حوالے سے اقدامات اور جھوٹے پروپیگنڈے کا سفارتی سطح پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا یے۔بھارتی ڈرامہ کو بے نقاب کرتے ہوئے اس کو تمام عالمی فورمز پر اٹھایا جائے گا،عالمی برادری میں مودی حکومت کے نام نہاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا جائے گا،عالمی سطح پر بھارت کی ہر حکمت عملی کو سفارتی ذرائع سے ناکام بنایا جائے گا۔اس حوالے سے دفتر خارجہ وفاق کی پالیسی کے تحت سفارتی جواب دے گا۔ذرائع کے مطابق اس معاملے پر وفاقی حکومت کی اعلی سطح پر مشاورت جاری ہے اور وزیر اعظم کی منظوری سے آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔بھارت کے سابقہ الزامات کی روایت کو پاکستان پہلے بھی مسترد کر چکا یے،اس حالیہ ڈرامے کے بھی نریندر مودی حکومت کے پاس کوئی ثبوت یا دلائل نہیں ہیں۔بھارت کے ہر ڈرامہ یا ممکنہ الزامات کا جواب سفارتی سطح دیا جائے گا،وفاقی حکومت بھارت کے حالیہ اعلانات کے بعد اپنی موثر اور سخت سفارتی حکمت عملی کے تحت جواب دے گی۔پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی یے اور اس کے خاتمے کے لیے صف اول کے ملک کا کردار ادا کیا ہے،پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا موثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں دفتر خارجہ بھارتی اقدام کا سفارتی جواب دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں