خیبرپختونخوا: سرکاری افسران کے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا بل منظور

پشاور(وقائع نگار )خیبرپختونخوا اسمبلی نے وزرا کی تنخواہوں اور مراعات کے ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بل کے تحت وزیراعلی سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر یا ہوائی جہازپرسرکاری دوروں کے مجاز ہوں گے۔ بل کی منظوری سے وزیراعلی کو ایئرفورس اور وفاقی حکومت سے ہوائی جہازیاہیلی کاپٹرکرایہ پرحاصل کرنے کا اختیار ہو گا۔

وزیراعلی کی اجازت سے وزرا،افسران سرکاری امور کیلئے ہیلی کاپٹر یا جہاز استعمال کرسکیں گے۔قانون میں ہیلی کاپٹر یا ہوائی جہاز پر سفرکی نئی شق شامل کی گئی ہے۔وزیراعلی سرکاری کام کیلئے ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز کا استعمال کر سکیں گے۔وزیراعلی سرکاری اخراجات پر اوپن مارکیٹ سے ہیلی کاپٹر اور ہوائی جہاز حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے جب کہ سرکاری افسر وزیراعلی کی اجازت سے سرکاری خرچ پر ہیلی کاپٹر یا ہوائی جہاز میں سفر کر سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں