ایشیائی ترقیاتی بینک کی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے بڑے پیکج کی تیاری

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر )ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی بھرپور معاونت کا اعلان کرتے ہوئے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے بڑے پیکج کی تیاری کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے بڑے پیکج کی تیاری شروع کردی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی بھرپور معاونت کی جائے گی، سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیلئے فنڈ جاری کیے جائیں گے۔

بینک کا کہنا ہے کہ سیلاب میں غریب مستحق افراد،بیمار خواتین اور بچوں کی مدد کریں گے،بینک کاشت کاروں کی فصلوں کے نقصان کا ازالہ کرے گا۔اعلامیے میں کہنا ہے کہ کسانوں کودوبارہ فصلیں اگانے،پاوں پرکھڑا ہونے کیلئے مواقع فراہم دینگے۔بینک سیلاب سےتباہ حال سڑکوں،پل،انفراسٹرکچر،تباہ حال گھر،سکول،ہسپتال اور دیگر عمارتوں کی تعمیر نوکیلئے بھی مدد کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں