وفاقی وزراءکے خلاف مقدمہ،وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی میں ڈیڈ لاک

لاہور(سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے کے معاملے پر اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنماوں پر دہشت گردی ایکٹ کے مقدمے کے معاملے پر وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور آئی جی فیصل شاہکار کے مابین ڈیڈلاک رہا۔ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب پر مقدمے کے معاملے پر انکار کیا تو سی سی پی او نے پنجاب حکومت کے حکم پر مقدمہ درج کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی کی ہدایت کے باوجود آئی جی پنجاب سینئر ن لیگی رہنماوں پر مقدمہ درج کیے جانے کے خلاف تھے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی فیصل شاہکار نے 25 مئی کے واقعات کے ذمے دار افسران پر بھی مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان پہلے ہی آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا کہہ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی کوشش ہے کہ آئی جی پنجاب بھی صوبائی چیف سیکریٹری کی طرح چھٹی پر چلے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں