عمران خان نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز کو چیلنج کر دیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور فوادچوہدری نےالیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز کو چیلنج کر دیا۔

پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے الیکشن کمیشن کےشوکاز نوٹسز کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ عمران خان اور فوادچوہدری نے فیصل چوہدری کے توسط سے درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کا اختیار حاصل نہیں آئین کے مطابق عدالتی اختیارات انتظامی اداروں کوتفویض نہیں کیے جاسکتے۔

درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری شوکاز نوٹسز آئین وقانون کیخلاف ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 4 اور 10 آئین سے ماورا ہیں الیکشن کمیشن کےممبرسندھ اپنےخلاف مبینہ توہین کے مقدمے کے خود جج ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عمران خان اور فوادچوہدری کی درخواست پر جسٹس جوادحسن کل سماعت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں