وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے عامر محمود کیانی کی ملاقات

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی )وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماءو ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری عامر محمود کیانی کے درمیان اہم ملاقات،سابق وزیر اعظم و چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے دورہ مظفر آباد کے حوالے سے مشاورت،29 ستمبر کو عمران خان کا یونیورسٹی گراونڈ مظفر آباد میں پر تپاک استقبال کے حوالے سے گفت و شنید کی گئی،اس موقع پر دونوں رہنماوں کے مابین آزاد کشمیر کی تعمیروترقی,بلدیاتی انتخابات اور مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت پارٹی چیئرمین عمران خان کے وژن پر عمل پیرا اور عوامی مسائل کے حل سمیت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرکے اقتدار نچلی سطح تک منتقل کرنے کے لئے کوشاں ہے،آزادکشمیر کے عوام کو مسائل سے نکالنے کے لئے مختلف شعبوں میں پرائیویٹ سیکٹر کی بھی حوصلہ افزائی کیجارہی ہے۔کشمیری عوام ملک بھر میں سیلاب کیوجہ سے ہونے نقصانات پر افسردہ ہیں اور اس مشکل وقت میں ملک و قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا مظفر آباد میں تاریخی جلسہ ہو گا ،کارکنوں میں جوش و خروش اپنے عروج پر ہے ،مظفر آباد کا جلسہ ریاست کی نئی تاریخ رقم کرے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں