کرائم منسٹر نے اپنے حلف کی سنگین خلاف ورزی کی ،عمران خان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ کی تعیناتی پر سزا یافتہ نواز شریف سے وزیراعظم کی مشاورت ان کے حلف کی خلاف ورزی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کے حلف نامے کی کاپی بھی شیئر کردی اور موقف اختیار کیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی اور دیگر ریاستی معاملات پر عدالت سے سزا یافتہ نواز شریف سے مشاورت اور وزرا کے بیانات کہ وہ نواز شریف سے مشاورت کے بعد آرمی چیف مقرر کریں گے، سب آفیشل سیکرٹ ایکٹ (سیکشن 5:1) ہی کی خلاف ورزی نہیں بلکہ ان کے عہدوں کے حلف سے بھی مکمل انحراف ہے۔
عمران خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی اور دیگر ریاستی معاملات پر عدالت سے سزا یافتہ نواز شریف سے مشاورت اور وزرا کے بیانات کہ وہ نواز شریف سے مشاورت کے بعد آرمی چیف مقرر کریں گے، سب آفیشل سیکرٹ ایکٹ (سیکشن 5:1) ہی کی خلاف ورزی نہیں بلکہ ان کے عہدوں کے حلف سے بھی مکمل انحراف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں