سوشل میڈیا پروزیراعظم آزاد کشمیر کی پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت بارے منسوب بیان کی اصل حقیقت سامنے آ گئی

مظفرآباد(وقائع نگار خصوصی)وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنو یر الیاس خان نے سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے بارے میں اپنی ذات سے منسوب بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ فریال تالپور اور چوہدری ریاض سمیت پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت ہمارے لیئے قابل احترام ہے،سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا کر کے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے حوالے سے نامناسب بیان کی تشہیر بیمار ذہنیت کی عکاس ہے،پا کستان کی تمام سیاسی قیادت با وقار ہے، ہمارے لیے محترم ہے اورہم دل سے ان کی عزت کرتے ہیں۔
یاد رہے ٹویٹر پر زیر گردش ایک بیان میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کی تصویر کے ساتھ محترمہ فریال تالپور اور چوہدری ریاض کے حوالے سے نا مناسب کمنٹ لکھے گئے تھے جس کا وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کی ذات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان کے پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت کے ساتھ دہائیوں پر مشتمل عزت اور وقار کے رشتے قائم ہیں،ان کی ذات کے ساتھ ایسے جعلی اور من گھڑت بیانات منسوب کرنے والوں کوندامت کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں