تحریک انصاف نے وزیراعظم ہاﺅس کی آڈیولیکس پرسوالات اٹھا دیئے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ آڈیو لیکس پر جے آئی ٹی بنائی جا رہی ہے، لیکن پہلے ڈان لیکس جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے ورنہ یہ ایک اور فسانہ ہو گا۔شیریں مزاری نے ٹوئٹ میں لکھا کہ رانا ثنا نے بظاہر کہا کہ آئی ایس آئی اور آئی بی نے ابتدائی رپورٹ مکمل کر لی ہے، لیکن اہم سوال یہ ہے کہ کس ایجنسی یا شخص نے بگنگ شروع کی؟ اس حساس اور کلیدی سوال کی تحقیقات کون کرے گا؟ وزیراعظم آفس اور ہاوس کو کس نے بگ کیا؟شیریں مزاری نے لکھا کہ باقی تمام سوالات اس بنیادی سوال سے ہی جڑے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں