پولٹری مصنوعات برآمد پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر )سپریم کورٹ میں پولٹری مصنوعات برآمد پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تفصیلی وجوہات بعد میں جاری جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پولٹری مصنوعات برآمد پر پابندی سے متعلق پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔جج جسٹس اعجازالااحسن کی سربرای میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ ہائی کورٹ کو ازخود نوٹس لینے کا اختیارہی نہیں،درآمد برآمد پالیسی بنانا اور قیمتوں کا تعین کرنا حکومت کا اختیار ہے۔وفاق کی جانب بھی یہ درخواست گزار کے موقف کی تائید کی گئی،مختصر سماعت کے بعدعدالت نے اپیلیں منظور کر لیں۔سپریم کورٹ نے پولٹری مصنوعات برآمد پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، پشاور ہائی کورٹ فیصلے کیخلاف اپیل پر فیصلہ کالعدم قرار دیا گیا۔عدالت نے حکم دیا کہ تفصیلی وجوہات بعد میں جاری جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں