اسحاق ڈار کا آنا نظام انصاف کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اسحاق ڈار کے گزشتہ 5 سال سے خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے وطن واپس پہنچنے پر شدید تنقید کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ جب ایک مفرور سیدھا وطن واپس آکر اعلی عہدوں پر براجمان ہو جائے تو جج صاحبان جتنی مرضی تقریریں کرلیں ،انصاف کا نظام عوامی اعتماد کبھی حاصل نہیں کر پائے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا کہ اسحاق ڈار کا آنا پاکستان کے نظام انصاف کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ ہے جس کی گونج میں جج صاحبان کے بلند بانگ دعوے دب کر رہ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں