یوٹرن خان،معافی خان،کس نام سے پکاروں کیا نام ہے تمہارا؟فیصل کنڈی کا عمران خان پر طنز

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سوال کیا ہے کہ کس نام سے پکاروں، کیا نام ہے تمہارا؟۔
جاری کیے گئے بیان میں وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی اور پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ کا کیا نام ہے؟ طالبان خان، یوٹرن خان، دھمکی خان یا معافی خان؟ جھوٹ بولنا عمران خان کی عادت ہے اور غلط بیانی ان کا منشور ہے، سائفر ڈرامہ پٹ چکا، آزادی بیانیہ نیا دھوکا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے مشورہ دیا کہ عمران خان پہلے متاثرینِ سیلاب کو 14 ارب روپے دیں پھر کال کا شوق پورا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں