آڈیولیکس اور سفارتی مراسلے کا معاملہ،ایف آئی اے کو بڑا حکم مل گیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)آڈیو لیکس اور سفارتی سائفر کی کاپی غائب ہونے کا معاملہ،کابینہ اجلاس کے فیصلوں سمیت دیگر ریکارڈ ایف آئی اے کو سونپ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو جلد ازجلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کی اعلی سطح کی ٹیم جلد تشکیل دی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق اعلی سطح کی تحقیقاتی کمیٹی عمران خان،اسد عمر،شاہ محمود قریشی اور اعظم خان کو طلب بھی کرے گی۔چاروں رہنماوں کو طلبی کا نوٹس آئندہ 48 گھنٹوں میں جاری ہونے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق پیش نہ ہونے اور تحقیقات کا حصہ نہ بننے کی صورت میں گرفتاریاں بھی عمل میں آسکتی ہیں ۔ایف آئی اے کی رپورٹ دوبارہ کابینہ کے سامنے رکھی جائے گی۔کابینہ کی رپورٹ کی روشنی میں آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کے لیے پارلیمنٹ سے بھی منظوری لی جائے گی۔کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا مراسلہ وزارت داخلہ کو بھی بھیج دیا گیا ہے ۔ وزارت داخلہ کو عمل درآمد رپورٹ بھی جلد پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں