جج دھمکی کیس،عمران خان کو بڑی خوشخبری مل گئی

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)اسلام آبادہائیکورٹ نے جج دھمکی کیس میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے حکم نامہ تحریر کیا،عدالت نے ہدایت کی کہ 7ا کتوبر تک عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان7اکتوبر تک متعلقہ عدالت میں پیش ہوں، 7اکتوبر کو اس عدالت کا فیصلہ غیر موثر ہو جائے گا۔عمران خان کی ذاتی حیثیت میں پیشی سےاستثنی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔وکیل کےمطابق مجسٹریٹ نے بغیر نوٹس وارنٹ جاری کیے۔وکیل کے مطابق عمران خان کیس کی پیروی کیلیے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں