اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت ایک سازش کے تحت ہٹائی گئی،اس ضمن میں سائفر کی تحقیقات کو خوش آمدید کہتے اور اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ سائفر اور بین الاقوامی سازش کی تحقیقات پہلے دن سے ہی تحریک انصاف کا مطالبہ تھا،انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ یہ تحقیقات ایف آئی اے کے بجائے سپریم کورٹ کا بنایا گیا اعلی سطحی عدالتی کمیشن کرے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح آڈیو لیکس کا معاملہ بھی تحقیقات کیلئے اعلی سطحی عدالتی کمیشن کے سپرد کیا جانا چاہئیے۔
