فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)این اے 108 فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیر علی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے شکست تسلیم کر لی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری عابد شیر علی نے عمران خان کے مقابلے میں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے ہار کو عوام کا فیصلہ قرار دیا اور اپنے ووٹرز اور سپوٹرز کا شکریہ ادا کیا۔چوہدری عابد شیر علی نے ہار کی وجہ مہنگائی اور بجلی کے بلوں کو قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ این اے 108 فیصل آباد کے تمام 354 پولنگ سٹیشنز کے نتائج الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق عمران خان 99 ہزار 841 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے امیدوارعابد شیر علی 75 ہزار 266 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
