پرویزالٰہی کا اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے اہم اقدام

لاہور(سٹاف رپورٹر ) وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی نے ایل ڈی اے ہاوسنگ سکیموں میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ون ونڈو آپریشن کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی کی زیرصدارت لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعلی پنجاب نے لاہور کے ماسٹرپلان 2050 کی منظوری دے دی۔پرویز الٰہی نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کہا کہ اوورسیزپاکستانی ایک ہی دن میں ایل ڈی اے سے پلاٹ خرید سکیں گے۔اجلاس میں ایل ڈی اے ہاوسنگ سکیموں میں اوورسیزپاکستانیوں کیلئے ون ونڈو آپریشن کی منظوری دی گئی۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کوایک ہی دن میں پلاٹ ٹرانسفرکی سہولت دی جائے گی، بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی بھائیوں کی سرمایہ کاری کومحفوظ بنارہے ہیں۔اجلاس میں شاہدرہ پلان کو جلد ازجلد قابل عمل بنانے اور تعمیرات کا آغاز کرنے کی ہدایت بھی دی۔اجلاس میں آزادی چوک میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے بائیکرز اور ہیڈ برج بنانے، اکبر چوک کو سگنل فری کرنے کیلئے فلائی اوور اور انڈر پاس تعمیر کرنے کی منظوری دی۔پرویزالٰہی نے ایل ڈی اے بلڈنگ اینڈزوننگ ریگولیشن 2019 میں ترامیم کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ماسٹر پلان میں بڑھتی آبادی کی رہائشی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے گا اور مضافات میں رہنے والوں کو شہر کے برابر سہولتیں دی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں