شہباز حکومت کو بڑا جھٹکا،اہم وفاقی وزیر مستعفی

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ذاتی وجوہات ظاہر کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کی شب استعفیٰ دینے سے چند گھنٹے قبل انہوں نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے نامزد کردہ ججوں کی سپریم کورٹ میں تقرری کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
استعفے کے اعلان سے کچھ ہی دیر پہلے انہوں نے ایک ٹوئیٹ بھی کی جس میں اعظم نذیر تارڑ نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں لگائے گئے نعروں پر افسوس کا اظہار کیا،ان نعروں پر وزیراعظم شہباز شریف بھی اظہار افسوس کر چکے ہیں۔اعظم نذیرتارڑ نے اپنی ٹویٹ میں کہاکہ ”عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکاء کے ایک مختصر گروہ کی طرف سے ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ جذباتی نعرہ بازی کرنے والے حکومتی اقدامات اور اداروں کی کوششوں اور قربانیوں کو بھی بھول گئے۔ ہم سب ایک مضبوط پاکستان کے خواہاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں