ارشد شریف کا سفاکانہ قتل،وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھی مطالبہ کردیا

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کینیا میں معروف پاکستانی صحافی اور سینئر تجزیہ کار ارشد شریف کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد شریف ملک کے مایہ ناز صحافی تھے،دیار غیر میں ارشد شریف کا بہیمانہ قتل سفاکی اور درندگی کا بدترین نمونہ ہے ،قتل کی شفاف تحقیقات کے ذریعے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے معروف صحافی ارشد شریف کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ ارشد شریف ملک کے مایہ ناز صحافی تھے، ارشد شریف نے صحافت کے میدان میں نمایاں خدمات سر انجام دیں،ان کے سفاکانہ قتل کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں ۔سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ ارشد شریف تحقیقاتی صحافت میں نمایاں مقام رکھتے تھے، ارشد شریف کی وفات سے ملک ایک بڑے صحافی سے محروم ہوگیا۔آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ پاک ارشد شریف کے درجات سربلند فرمائے، اللہ پاک ارشد شریف کی والدہ محترمہ سمیت اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں